2024-09-20 07:38
اداکارہ نوشین شاہ نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ چند سال قبل وہ ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کا شکار ہوئیں، جس کے بعد انہوں نے اسلام کی تعلیمات حاصل کرنا شروع کیں۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا کی دوڑ اور لوگوں کو خوش کرنے کی کوشش نے انہیں ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا تھا۔ اس احساس کے بعد، انہوں نے اللہ کی طرف رجوع کیا اور اسلامی تعلیمات کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا شروع کیا۔ نوشین کے مطابق، اللہ کی خوشنودی کے بغیر دنیاوی تعلقات اور کامیابیاں بے معنی ہیں۔
#whatsup #showbiz #viralnews