2024-09-24 05:51
قوم مسالکی تنازعات میں الجھ کر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو مسلکی عینک سے دیکھ رہی ہے، حالانکہ ان کا اصل میدان "تقابل ادیان" ہے۔ جب نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر ولیم کیمبل نے قرآن پر اعتراضات کیے تو علماء خاموش رہے، مگر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اس چیلنج کو قبول کیا۔ امریکہ میں "قرآن اور بائبل" کے موضوع پر مناظرہ ہوا جہاں ڈاکٹر صاحب نے اسلام کی حقانیت کو ثابت کیا۔ ڈاکٹر کیمبل بھی ان کی علمیت کو سراہنے پر مجبور ہو گئے۔ یہ مناظرہ آج بھی یوٹیوب پر موجود ہے۔