2024-10-27 06:52
اللہ کچھ لوگوں کو تاروں کی طرح فلک پہ سجانا چاہتا ہے۔ ایسے لوگ جب جلد بازی کر کے عرش پہ آجائیں تو بے نور ہو جاتے ہیں۔ اللہ کی پلاننگ بہت اعلیٰ ہوتی ہے وہ فلک پہ لانا چاہتا ہے اسی لیے آزمائش کی بھٹی سے گزارتا ہے۔ ہم آزمائشوں کے خوف سے عرش پہ رہنے کو ترجیح دینے لگتے ہیں۔ مگر ہمارا رب جب بھلائی کا ارادہ کر لے تو ہماری تمام چالیں ناکام ہو جاتی ہیں۔ آزمائش و تکلیف پہ بلکنا نہیں چاہیے، پر امید ہو کر انتظار کرنا چاہیے۔ جتنی دیر وہ انتظار کروائے کرتے جائیں۔ اگر رضا میں انتظار کریں تو وہ بھی عبادت ہے۔