2024-10-31 12:09
بہت خاص نہ سہی!
پر اتنی عام بھی نہیں ہوں
کہ مجھے کھو دینے پر
آپ مجھ جیسی کوئی دوسری کبھی ڈھونڈ پائیں
ماما کہتی ھیں
تم ایک ہی ہو دنیا میں انوکھی مخلوق،
نا کوئی تمہارے جتنی پاگل ہے
نا ہی کوئی تمہارے جتنی سمجھدار
نہ کوئی تم جیسی پتھر دل ہے،
کہ بڑی سے بڑی بات کو ہنسی میں اُڑانے والی
نہ ہی کوئی تم جیسی نرم دل،
کہ چھوٹی سی بات کو لے کے گھنٹوں روتے رہنا،
نہ کوئی تم جیسی بے پرواہ ہے،
نہ ہی کوئی تم جیسی بے انتہا خیال رکھنے والی ،
نہ کوئی تمہارے جتنا بولنے والی ہے،
اور نا ہی کوئی تمہارے جیسی خاموش❤