2024-11-29 16:18
"جوں جوں عمر بڑھتی ہے، بیوی کی بنیاد مضبوط ہوتی جاتی ہے اس کی موجودگی، اس کے ہاتھوں کے بنائے ہوئے کھانوں اور دیگر آسائشوں کی عادت ہوتی جاتی ہے. یہاں تک کہ بڑھاپے میں وہ باقاعدہ پیاری لگنے لگتی ہے،لیکن بیوی کے مضبوط ہو جانے کی سب سے بڑی وجہ اولاد کا جوان ہو جانا ہے. ماں کیسی بھی ہو، بچے اس کا ساتھ دیتے ہیں اور یہی وہ تُرپ کے پتے ہوتے ہیں جو وہ تمہارے خلاف استعمال کرتی ہے،اور پھر وہ تمہیں بالکل لفٹ نہیں کرواتی، اور جوانی میں جو تم نے بے اعتنائی برتی ہوتی ہے. اس کے خوب خوب بدلے لیتی ہے"