وقت گزر جاتا ہے
ترجیحات بدل جاتی ہیں
بچپن پیچھے چھوٹ جاتا ہے
ہر عزیز تر کھلونا ٹوٹ جاتا ہے
ہم بڑے ہونے میں لگ جاتے ہیں
غیر آتے ہیں دلوں کو ٹھگ جاتے ہیں
ہم خوابوں کا پیچھا چھوڑ دیتے ہیں
جوانی روزگار کی فکروں سے جوڑ دیتے ہیں
پھر دل کو لگانا بھی ترک کرنے لگتے ہیں
حالات بھی اپنے پرائے کا فرق کرنے لگتے ہیں
زندگی کیا سے کیا ہو جاتی ہے
اول اول ترجیحات بعد میں۔۔۔۔۔
جانے کہاں کھو جاتی ہیں۔۔۔۔؟؟؟