2024-12-11 15:51
شام کی سرزمین پر واقع صیدنایا جیل، انسانیت کے ماتھے پر ایک ایسا بدنما داغ ہے جہاں ظلم و بربریت کی ایسی داستانیں رقم ہوئیں کہ روح کانپ جائے۔ یہاں قیدیوں کو نہ صرف اذیت ناک موت کے قریب پہنچایا گیا بلکہ ان کے جسم و روح کو توڑنے کے لیے ہر وہ حربہ استعمال کیا گیا جو شیطانی ذہن تخلیق کر سکتا ہے۔
یہاں انسانوں کو اپنی قے کھانے پر مجبور کیا گیا، مشینوں سے ان کے جسموں کو مسل کر رکھ دیا گیا، اور خواتین کو ایسی بے حرمتی کا نشانہ بنایا گیا کہ الفاظ بیان کرنے سے قاصر ہیں۔