2024-12-19 10:07
بغداد میں ایک تاجر رہتا تھا.. ایک دن اس نے اپنے ملازم کو بازار بھیجا کہ وہ کچھ چیزیں خرید لائے.. کچھ دیر بعد وہ ملازم واپس لوٹا تو حواس باختہ تھا خوف سے کانپ رہا تھا۔
مالک کے استفسار پر ملازم بولا:" میرے آقا! جب میں بازار میں داخل ہی ہوا تھا تو مجمع میں سے ایک خاتون مجھ سے بری طرح ٹکرائی، خاتون نے مڑ کر کر دیکھا تو ایک لمحے میں میں سمجھ گیا کہ ٹکرانے والی دراصل میری موت ہے۔"