*سرگودھا میانی میں بدبخت بیٹے نے تلخ کلامی پر ماں کو فائرنگ کر کے مار ڈالا : پولیس ذرائع*
تفصیلات کے مطابق میانی کے علاقے چکسیدا میں ماں اور بیٹے میں کسی بات پر بحث ہوئی، تلخ کلامی پر بیٹے نے طیش میں آ کر ماں پر پسٹل سے فائرنگ کر دی
پچیس سالہ فیصل شہزاد نامی بدبخت نوجوان نے اپنی ماں صغراں بی بی کو پسٹل نکال کر سیدھا فائر مار دیا
سر میں فائر لگنے سے سے ماں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی، جبکہ بیٹا موقع واردات سے فرار ہو گیا