2025-01-09 17:03
بیگم سے ہمیشہ گاڑی تیز چلانے کی وجہ سے بحث رہتی ہے. اس کے ہاتھ میں اسٹیرنگ ہو تو میرا دل دھک دھک کرتا رہتا ہے. اسلام آباد سے واپسی پر تیز رفتار گاڑی موٹر وے پر فراٹے بھر رہی تھی کہ رستے میں ایک بورڈ پر لکھا آیا کہ
"آہستہ چلیں کہ گھر پر پیارے آپ کے منتظر ہیں"
میں نے بیچارگی سے اس کی توجہ اس تحریر کی طرف کروائی تو اس نے یہ کہہ کر رفتار مزید بڑھا دی کہ "گھر خالی ہے، میرے پیارے میرے ساتھ ہی ہیں دعا کریسو🙏🏻😐