2025-01-09 16:57
مجھ کو خیرات نہ دے پر میرا کشکول نہ توڑ
آخری فرد ہوں میں آخری برتن ہے میرا
اس لیے دربار تک آنے میں کچھ تاخیر کی
جان نکلی جا رہی تھی پاؤں میں زنجیر تھی
اس جگہ پر بددعائیں دفن ہیں مزدور کی
جس جگہ پر سانس رکتی ہے تیری جاگیر کی
آج یاد آئی بہت ساون کی بارش اور تو
دیر تک بجتی رہی پائل تیری تصویر کی
ہار تجھکو مان لینا چاہیئے تھی اس گھڑی
جب میری رگ سے کٹی گردن تیری شمشیر کی