محبت ہم سے کرنی ہے
تو پھر وعدہ نہیں کرنا
یہ وعدے ہم نے دیکھے ہیں
کہ اکثر ٹوٹ جاتے ہیں
محبت ہم سے کرنی ہے
تو پھر ضد بھی نہیں کرنی
یہ ضد بھی ہم نے دیکھی ہے
کہ ساتھی چھوڑ جاتے ہیں
محبت ہم سے کرنی ہے
تو کبھی شکوہ نہیں کرنا
یہ شکوے ہم نے دیکھے ہیں
دلوں کو دور کرتے ہیں
محبت ہم سے کرنی ہے
تو صرف محبت کرو جاناں
کہ محبت ہی محبت کو
بہت مضبوط کرتی ہے