2025-01-14 15:42
جیسے ماں اپنے دل کی باتیں چھپاتی ہے،
اپنی پریشانیوں کو چپ چاپ سہہ لیتی ہے،
ویسے ہی ایک عمر گزر جانے کے بعد بچے بھی،
اپنے دکھوں کو دل میں چھپاتے ہیں 🍂🥀
جیسے ماں کے چہرے کی مسکراہٹ کے پیچھے ایک کہانی ہوتی ہے،
ویسے ہی بچے اپنی اداسی کو لفظوں میں نہیں ڈھالتے،
وقت کے ساتھ، وہ بھی چپ رہ کر،
اپنے دل کی باتیں خود تک رکھتے ہیں 💔🌙