اپنی خوشیوں كو اللہ تعالی كی خوشنودی كے تابع ركھنے والے كبھی خوشیوں سے محروم نہیں رہتے، ( لئن شكرتم لأزیدنكم ) خوشی غمی كے موقع پر اللہ كے متعین كردہ حدود میں رہنے سے بڑھ كر شكر گزاری اور كیا ہوسكتی ہے، تو اللہ انہیں مزید خوشیوں اور نعمتوں سے نوازتا ہے، جبكہ اس كے برعكس ان مناسبات كو نافرمانی اور گناہوں كی نظر كرنے والوں سے نعمتیں چھن جاتی ہیں، مشكلات بڑھتی ہیں( ولئن كفرتم إن عذابی لشدید) خوشحالی اور نعمتیں چھن جانا عذاب الہی كی ہی ایك شكل ہے۔