2025-01-25 07:25
میں ساری زندگی دلائل دیتے،
لوگوں کو قائل کرتے، یا روتے ہوتے نہیں گزار سکتی!
مجھے وہ سادہ باتیں کرنی اور سننی ہیں جن کا جواب آنکھوں کی مسکراہٹ ہو
میں ہر وقت بہتر سے بہترین کی دوڑ میں نہیں رہنا چاہتی
بلکہ میں کسی کے ساتھ کسی نیم تاریک کونے میں بیٹھی
اسے بتانا اور اس سے سننا چاہتی ہوں
کہ تم مجھے ہر خامی سمیت قبول ہو
زندگی تیز سے تیز ہو کر دوڑتے رہنے کا نام نہیں،
یہ کوئی ریس نہیں!
یہ تو پرسکون ہو کر چلنے کا نام ہے
اتنا پرسکون۔۔۔۔۔ کہ چلتے ہوئے ارد گرد کے منظر اس تیز رفتاری کی نذر نہ ہو جائیں۔