2025-01-26 21:02
ہم اکثر غلط دَر پر بیٹھے
عُمر گُزار دینے کا سوچ رہے ہوتے ہیں;
دَر اور دِیوار کا فرق سمجھ آجانا بھی کیسی رحمت ہے,
مُحبّت کی خُوبصُورتی یہ ہے کہ
یہ کبھی وہاں سے واپس نہیں مِلتی
جہاں جھولی بھر بھر کر لُٹائی گئی ہو
اور اِس کی خُوبصُورتی ہی یہی ہے کہ
یہ وہاں سے نہ مِلے;
عُمر بھر ساتھ چلنا
اور چلتے چلتے اچانک کِسی کے ساتھ ہو لینا ہی کہانی ہے
کِردار بدل جائیں تو کہانی کو اُس موڑ پر جانے دیں
جہاں جانے کا لِکھ دیا گیا ہے:
کیوں کہ
یہ آپکی کوشِش کے باوجُود بھی رُکے گی نہیں۔۔
Copied