2025-02-03 08:31
مجھے نابینا لوگوں کو ہر کام کرتے دیکھ کر یہ احساس ہوتا تھا کہ یہ کیسے سب کام کرلیتے ہیں رنگوں کا انتخاب بھی خوب ہوتا ہے ،کپڑے جیولری جوتے کھانا پینا پڑھنا لکھنا سب بآسانی کرلیتے ہیں جبکہ ان کے چاروں طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے ،چند دن پہلے کچھ کام کرتے ہوئے لائٹ چلی گئی اور میرے پاس لائٹ کا کوئی ذریعہ نہیں تھا تب اندھیرے میں کیسے سب کام میں نے محسوسات کے ساتھ کرلئیے اور مجھے اللہ کی قدرت پہ بہت حیرانگی ہوئی اور تشکر سے سر جھک گیا کہ واقعی ہم اس کی کس کس نعمت کا شکر ادا کریں۔ہم بس حیران ہو سکتے ہیں