2025-02-04 17:31
آج کسی نے مجھ سے کہا کہ آپ کی باتیں بہت گہری ہوتی ہیں" میں تب سے اس سوچ میں گم ہوں کہ کیا واقعی باتیں گہری ہوتی ہیں کیونکہ گہرے تو دُکھ ہوتے ہیں جو دکھائی نہیں دیتے گہرے تو روح پہ لگے زخم ہوتے ہیں جو کسی سے سلتے نہیں گہری تو خاموشی ہوتی ہے کا چیختا شور کسی کو سنائی نہیں دیتا گہری تو درد کی رات ہوتی ہے جس میں کوئی روشن ستارہ طلوع نہیں ہوتا, گہرے تو دل ہوتے ہیں جو ہر احساس اندر دفن کر لیتے اور گہری تو محبت ہوتی ہے ...,,,جو پرانی ہو کر بھی پھیکی نہیں پڑتی مگر کیا باتیں بھی گہری ہوتیں؟؟؟